نئی دہلی، 10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے آج پانچوں انتخابی ریاستوں کے لیے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کوئی بھی سرکاری اشتہارات نہ ہو، کسی بھی سرکاری اشتہارات پر ان لوگوں کی تصاویر نہ رہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے سے سرکاری اسکیموں والے اشتہارات میں لیڈروں کی تصویر انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں، اس لیے ایسے اشتہارات کو یا تو ہٹا دیا جائے یا ڈھک دیا جائے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کی تعمیل کے لیے حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے۔